ریاست میں گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے رواں برس سیب کی پیدوار اچھی ہونے کی وجہ سے کسان خوش ہیں ۔اس سال سردیوں میں اچھی برف باری ہونے کی وجہ سے سیب کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹھیوگ میں ان دنوں باغبان سیب کو توڑنے میں مشغول ہیں، لیکن فصل کو توڑنے اور سیب کے باغیچے میں مزدوروں کی کمی آرہی ہے۔اس برس نیپالی مزدوروں میں کمی آنے سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گزشتہ دنوں سے ہورہی بارش سے بھی کسان پریشان ہیں جس کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں شاہراہیں آج بھی بند ہیں۔
ضلع میں عوامی تعاون سے بنائی گئی سڑکیں بھی برسات کی وجہ سے بدحال ہیں۔ ایسے میں کسانوں نے حکومت سے مدد مانگی ہے ۔