ETV Bharat / state

Himachal Corona Update ہماچل میں کورونا وائرس کے 306 نئے معاملے، الرٹ جاری - منڈی میں کورونا کے نئے کیسز

ہماچل پردیش محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 306 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ نئے کیسز منڈی میں درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہی ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1493 ہو گئی ہے۔ new corona cases in Himachal

ہماچل میں کورونا وائرس کے 306 نئے معاملے

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 2:23 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 306 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں محکمہ صحت نے ’الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ نئے کیسوں میں سب سے زیادہ 80 نئے کیس منڈی ضلع میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کانگڑہ میں 69، ہمیرپور ضلع میں 50، ضلع سرمور میں 20، ضلع بلاسپور میں 23، ضلع چمبا میں 9، کنور ضلع میں 2، کلو ضلع میں 13، ضلع لاہول اسپتی میں 3، شملہ، سولن میں 16۔ 16 اور ضلع اونا میں پانچ نئے مریض پائے گئے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 192 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1493 ہو گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 296 کیس منڈی ضلع میں ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع کانگڑا میں 252، ہمیر پور میں 239، شملہ میں 179، بلاسپور میں 157، سولن میں 89، کلّو میں 84، چمبا میں 73، سرمور میں 83، کنور میں 16، لاہول اسپتی میں 12 اور اونا میں 13 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 3,15,331 تک پہنچ گئی ہے۔ ہماچل میں اب تک 3,09,621 لوگ کورونا کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 1493 معاملے سرگرم ہیں۔ اس دوران ہماچل پردیش میں کورونا کیسز بڑھنے کے سبب محکمہ صحت کو چوکنا کردیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ریاست کے لوگوں کو اب بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح ریاست کے مختلف سیاحتی مقامات پر پہنچ رہے ہیں۔ ہماچل میں ایک بار پھر کورونا کے تعلق سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

یو این آئی

مزید پڑھیں:۔ India Corona Update ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے سات اموات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.