گذشتہ روز ضلع کلو کی وادی پاروتی کی برشونی کے شیلانالہ میں 280 بھیڑیں برفانی تودے گرنے سے دب گئیں۔
پولیس اور محکمہ مویشی پالن کی ٹیم نے دبی ہوئی بھیڑوں کو برف سے باہر نکال لیا۔
ریاست میں سردی کا قہر جاری ہے۔ برف باری سے لوگوں کی زندگی پریشان ہوچکی ہیں۔
ایک ساتھ 280 بھیڑوں کے برف کے نیچے دب جانے سے مویشی پالنے والوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
- مزید پڑھیں:پسی کی زد میں آنے سے 12 بھیڑیں ہلاک
اسی کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے بھی نقصان کی ایک رپورٹ تیار کی ہے اور اس کے بعد کی کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس اور محکمہ مویشی پالن کی ٹیم نے بھیڑوں کو برف سے نکالا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو سنگھ نے بتایا کہ برف باری کے سبب بھیڑیں دفن ہوگئیں۔ پولیس نے انہیں بچانے کی کوشش کی ہے۔
اسی دوران نائب تحصیلدار بھونتر رامچند نیگی نے بتایا کہ نقصان کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور اسے ضلعی انتظامیہ کو بھیجا جائے گا تاکہ بھیڑوں کے مالکان کو کچھ راحت مل سکے۔