ETV Bharat / state

ہماچل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 نئے معاملے - ریاستی محکمہ صحت کے اڈیشنل چیف سکریٹری

ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ریاست میں کورونا کے کُل معاملوں کی تعداد 778 ہوگئی ہے۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:39 PM IST

ریاستی محکمہ صحت کے اڈیشنل چیف سکریٹری اور کورونا نگرانی کے لئے تعینات نوڈل افسر آر ڈی دھیمان نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا 'اس مدت میں سولن سے تین، چمبا میں دو، کانگڑا نو، شملہ تین، اونا سے تین اور ہمیر پور سے چار معاملے آئے ہیں۔ بدھ کی صبح سولن ضلع میں کورونا کے تین نئے معاملے آئے۔ ان میں سولن شہر سے دو خواتین اور بدھی سے ایک شخص شامل ہے۔ دونوں خواتین دہلی سے لوٹی ہیں۔ انفیکشن کی تصدیق کے بعد خواتین کو کوویڈ کیئر سینٹر نونی شفٹ کیاگیا ہے۔ سولن میں کورونا کے اب کُل فعال معاملے 50 ہیں'۔

چمبا ضلع کے سموٹ علاقے کا لدھیانہ سے لوٹا 57 سال کا شخص پازیٹو پایا گیا ہے۔ وہ ہوم قرنطینہ تھا۔ وہیں دہلی سے لوٹی بلوہ علاقے کی 23 سالہ لڑکی کی رپورٹ بھی پازیٹوآئی ہے۔ خاتون ہوٹل میں قرنطینہ تھی۔دونوں میں کوئی پہلے سے علامت نہیں تھی۔ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد دونوں کو کوویڈ کیئر سینٹر بالو شفٹ کیاجارہا ہے۔ ضلع میں اس وقت کورونا فعال معاملے دس ہیں۔

شملہ کے چیف میڈیکل افسر داکٹر سوریکھا چوپڑا نے بتایا 'شملہ ضلع کے سنی سے منگل کی شام کورونا کے تین نئے معاملے آئے جو دہلی سے لوٹے تھے اور ادارہ جاتی قرنطینہ تھے۔ متاثرین میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا اور بھائی شامل ہیں'۔

کانگڑا ضلع میں پائے گئے نو کورونا پازیٹو معاملوں میں بھوارنا کا 57 سالہ شخص، ٹکولی فتح پور کا 40 سالہ شخص اور اس کی بیوی اور 12 اور چھ سال کی دو بیٹیاں اور جوالی کا 19سالہ شخص بھی شامل ہے۔

اونا ضلع کے گگریٹ آر ٹی او بیریئر پر تعینات پولیس کانسٹیبل، امب کے کٹور کلاں اور سلوہ گگریٹ کا شخص پازیٹو پایا گیا ہے۔ وہیں ہمیر پور میں نادون کے دو،بڑسر اور سوجان پور سے ایک ایک معاملہ آیا ہے۔

ریاست میں اب 437 کورونا مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور کُل فعال معاملے 322 ہیں۔ 11 ریاست کے باہر علاج کےلئے چلے گئے تھے۔ ریاست میں کورونا سے چھ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ 208 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.