ETV Bharat / state

حکومت کو کاغذ کے ٹکڑے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسانوں کا مارچ پُر امن ہوگا: یوگیندر یادو - اردو نیوز پنچکولہ

ملک بھر کے کسان آج صدر کے نام گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔ ہریانہ کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد گردوارہ ناڈا صاحب پنچکولا (Panchkula Nada Sahib Gurdwara) پہنچ چکی ہے۔ یہاں سے کسان راج بھون تک پیدل مارچ کریں گے۔ کسان لیڈر یوگیندر یادو کسانوں کے ساتھ رہیں گے۔

yogendra yadav
یوگیندر یادو
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 2:29 PM IST

ہریانہ کے کسان بڑی تعداد میں گردوارہ ناڈا صاحب پنچکولا (Panchkula Nada Sahib Gurdwara) پہنچ گئے ہیں۔ یہاں سے کسان راج بھون جائیں گے۔ کسانوں کے اس مارچ میں کسان لیڈر یوگیندر یادو، گرنام سنگھ چڈھونی اور آزاد ایم ایل اے سومویر سانگوان سمیت متعدد کسان رہنما شریک ہوں گے۔ راج بھون تک مارچ کرنے سے قبل کسان رہنما یوگیندر یادو نے کہا کہ ان کی طرف سے صدر کے نام پر گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔

دیکھیں ویڈیو

یوگیندر یادو نے کہا کہ کاغذ کے اس ٹکڑے سے حکومت کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسان رہنما نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ راج بھون تک کسانوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یوگیندر یادو نے کہا کہ اگر پولیس نے انہیں روکا تو وہ پر امن طریقے سے مارچ کریں گے۔ ان کی جانب سے اس بیری کیٹنگ کو توڑنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی۔ اترپردیش میں تحریک زیادہ متحرک نہ ہونے کے سوال پر، یوگیندر یادو نے کہا کہ اتنی جلدی نہ کریں۔

یوگیندر یادو نے کہا کہ ایک ہفتے میں کچھ فیصلے لیے جانے ہیں۔ جس کے بعد اتر پردیش میں بھی تحریک کی شدت دیکھنے کو ملے گی۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ اگلے ہفتے کچھ اعلانات ہونے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Farmers Protest: ملک کے کسان بڑے بحران سے گزر رہے ہیں: نریش ٹکیت

انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو دہلی میں جو کچھ ہوا، اس میں نوجوان بہت جارحانہ نظر آئے تھے۔ ایسی صورتحال میں، آج ہونے والے مارچ کی قیادت کئی بڑے رہنما کریں گے۔ وہیں کسانوں کے مارچ کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.