رانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہاکی کھلاڑی ہیں۔
رانی سے قبل دھنراج پلئے کو سنہ 2000 میں اور سنہ 2017 میں سردار سنگھ کو راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔
بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رام پال کو بھی ریاست کے وزیراعلیٰ منوہر لال نے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان، ہریانہ اور ملک کی بیٹی رانی رام پال کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور کھیل رتن ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے کے لئے بہت سی نیک تمنائیں۔
-
भारतीय महिला हॉकी टीम की कप्तान, हरियाणा की बेटी, देश की शान @imranirampal को खेल रत्न पुरस्कार हेतु चयनित होने पर हार्दिक बधाई एवं ढेर सारी शुभकामनाएं।
— Manohar Lal (@mlkhattar) August 21, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
अपनी मेहनत से आपने जो मुकाम हासिल किया है उसपर पुरे देश को गर्व है।
">भारतीय महिला हॉकी टीम की कप्तान, हरियाणा की बेटी, देश की शान @imranirampal को खेल रत्न पुरस्कार हेतु चयनित होने पर हार्दिक बधाई एवं ढेर सारी शुभकामनाएं।
— Manohar Lal (@mlkhattar) August 21, 2020
अपनी मेहनत से आपने जो मुकाम हासिल किया है उसपर पुरे देश को गर्व है।भारतीय महिला हॉकी टीम की कप्तान, हरियाणा की बेटी, देश की शान @imranirampal को खेल रत्न पुरस्कार हेतु चयनित होने पर हार्दिक बधाई एवं ढेर सारी शुभकामनाएं।
— Manohar Lal (@mlkhattar) August 21, 2020
अपनी मेहनत से आपने जो मुकाम हासिल किया है उसपर पुरे देश को गर्व है।
وہیں ونیش فوگٹ نے گذشتہ سال ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
ونیش فوگٹ واحد ہندوستانی خاتون پہلوان ہیں جنہوں نے ابھی تک ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
ان کی کامیابیوں کے پیش نظر اس ایوارڈ کے لئے ان کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔
ونیش ان دنوں، اپنے شوہر کے پاس رہتی ہیں اور وہیں گھر میں پریکٹس کرتی ہیں۔
یہ بات کہی جار ہی ہے کہ 2020 رانی رام پال کے لئے شاندار رہا ہے۔
-
Cricketer Rohit Sharma, para-athlete Mariappan Thangavelu, table tennis champion Manika Batra, wrestler Vinesh Phogat & hockey player Rani to get Rajiv Gandhi Khel Ratna Award. pic.twitter.com/WwUOrGXqfT
— ANI (@ANI) August 21, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Cricketer Rohit Sharma, para-athlete Mariappan Thangavelu, table tennis champion Manika Batra, wrestler Vinesh Phogat & hockey player Rani to get Rajiv Gandhi Khel Ratna Award. pic.twitter.com/WwUOrGXqfT
— ANI (@ANI) August 21, 2020Cricketer Rohit Sharma, para-athlete Mariappan Thangavelu, table tennis champion Manika Batra, wrestler Vinesh Phogat & hockey player Rani to get Rajiv Gandhi Khel Ratna Award. pic.twitter.com/WwUOrGXqfT
— ANI (@ANI) August 21, 2020
جہاں رانی نے 30 جنوری 2020 کو ورلڈ گیمز کے ایتھلیٹ میں کامیابی حاصل کی، اسی سال رانی کو ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا۔
اب رانی رام پال کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ ملے گا۔
رانی رام پال کا تعلق کروکشیتر کے شاہ آباد سے ہے۔ اس کے والد رام پال ڈرائیور ہیں۔
رانی کو چھوٹی عمر سے ہی ہاکی پسند تھی۔
بھارت نے رانی کی کپتانی میں 2017 میں ویمن ایشیا کپ جیتا تھا۔ 2018 میں ایشین گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
رانی نے بھارت کو ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائر 2019 جیتنے میں مدد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس سال قومی ایوارڈز کی تقریب کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ورچوئل ہونے کا امکان ہے۔
ہاکی کے کھلاڑی میجر دھیان چند کی سالگرہ کے موقع پر 29 اگست کو ملک میں قومی کھیل کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
کھیل رتن میں میڈل سرٹیفکیٹ اور 7.5 لاکھ روپے نقد انعام ہے۔
یہ بھی پڑھیے:جعلی کمپنی سے عآپ کو دو کروڑ چندہ دینے والے گرفتار
اس کے ساتھ ہی ارجن ایوارڈ میں پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور ارجن کا مجسمہ بھی دیا گیا ہے۔
قومی اسپورٹس ایوارڈز میں کوچنگ کے لئے ڈرون یا اور دھیان چند ایوارڈ بھی دیے جاتے ہیں۔
ہر سال صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کھلاڑیوں کو انعامات دیے جاتے ہیں۔