سرسا: ہریانہ کے سرسا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارپیت جین نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شکایت کنندہ کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں رانیا پولیس اسٹیشن کے کری والا پولیس چوکی کے دو پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کو کری والا پولیس چوکی میں کام کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھوپیندر سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل اقبال سنگھ کے خلاف بدسلوکی کی شکایت ملی تھی جس کی وجہ سے دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔Two Haryana Cops Suspended
ڈاکٹر جین نے ہدایت دی ہے کہ عام آدمی کے ساتھ ناروا سلوک کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شروع سے ہی اس سلسلے میں تمام اسٹیشن انچارجوں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ شکایات لے کر آنے والے لوگوں کے ساتھ دوستانہ برتاؤ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اسٹیشن انچارجز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوام کے ساتھ دوستانہ سلوک کرتے ہوئے ان کی شکایات کو سنجیدگی سے سنیں اور ٹیلی فون کے ذریعے آنے والی ہر کال کو بھی ترجیحی بنیاد پر سن کر متاثرہ افراد کو جلد انصاف فراہم کرانے کی کوشش کریں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ کام میں غفلت اور عام آدمی کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عام آدمی کی دوست اور جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی علامت ہے اس لیے اسے زمین پر صاف نظر آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Police officer Suspended رشوت خوری کے الزام میں پولیس افسر معطل
یو این آئی