ریاست ہریانہ کے ضلع یمنا نگر میں جگادھری ورکشاپ کے قریب وشنو نگر میں تیز ہواؤں کے سبب بی ایس این ایل کمپنی کا موبائل ٹاور اور بجلی کا ٹرانسفارمر سڑک پر گر گیا۔
موبائل ٹاور سڑک پر گرنے کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر رک گئی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے جیو کے 1500 ٹاورز کو نقصان پہنچایا
وہیں بی ایس این ایل عہدیدار نے بتایا کہ 'جیسے ہی ہمیں یہ اطلاع ملی، ہم موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 'جلد ہی ٹاور کو سڑک سے ہٹاکر ایک طرف منتقل کردیا جائے گا۔'