ETV Bharat / state

Amit Shah Rally in Sirsa امت شاہ کی سرسا آمد کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات - امت شاہ سرسا کا دورہ کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سرسا آمد کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ گاؤں اور شہروں میں سرپنچوں نے امت شاہ گو بیک اور نو انٹری کے بینر لگانا شروع کر دیے ہیں۔ Amit Shah Go Back Banner in Sirsa

امت شاہ کی سرسا آمد کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 10:27 AM IST

سرسا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 18 جون کو مجوزہ دورہ سرسا کو لے کر سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ہریانہ پولیس اور دیگر تمام ایجنسیاں چوکس ہوگئی ہیں، سرپنچوں اور کسانوں کی مخالفت کے پیش نظر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ حصار رینج کے اے ڈی جی پی شریکانت جادھو نے جمعہ کو سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس لائن سرسا کی انتظامی عمارت میں تمام پولیس افسران کی میٹنگ کرکے اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔ اپوزیشن پارٹی اے اے پی، سرپنچوں اور کسانوں کے ذریعہ امت شاہ کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ ریلی کے پرامن انعقاد کے لئے ریپڈ ایکشن فورس کی چار کمپنیاں، 22 آئی پی ایس، 37 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چھ درجن انسپکٹرز، تقریباً 250 این جی اوز کو تعینات کیا گیا ہے۔

اے ڈی جی پی شری کانت جادھونے کہا کہ وزیر داخلہ کے مجوزہ دورے کو لے کر پولیس پوری طرح سے تیار ہے۔ عوام کے لیے ٹریفک اور پارکنگ کے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسٹر جادھو نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ریلی کے مقام کا معائنہ کیا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سرسا کے ایم ایل اے گوپال کانڈا بھی ان کے ساتھ تھے۔ ریلی کے مقام پر تعینات کمانڈوز کے ساتھ چند تجاویز شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کسی بھی صورت میں نظر نہیں آنی چاہیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شریکانت جادھو نے تمام پولیس افسران سے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران انتہائی احتیاط اور چوکسی اختیار کریں اور سماج دشمن عناصر پر نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Cancelled Telangana Tour مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ تلنگانہ منسوخ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.