ETV Bharat / state

ہریانہ: تیسرے سیرو سروے کا آغاز آج سے

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے امکانات کے پیش نظر ہریانہ حکومت منگل سے ریاست میں سیرو سروے (Sero survey) کی شروعات کر رہی ہے۔ ہریانہ کے وزیر صحت انل وج اس سیرو سروے کا آغاز کریں گے۔ اس بار ہونے والے سیرو سروے میں 6 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:49 AM IST

ہریانہ: تیسرے سیرو سرروے کا آغاز آج سے
ہریانہ: تیسرے سیرو سرروے کا آغاز آج سے

ہریانہ میں تیسرا سیرو سروے (Sero Survey Haryana) منگل کی دوپہر 2 بجے کے بعد شروع کیا جائے گا۔ 15 جون سے 16 جون تک 2 دن چلائے جانے والی اس مہم میں دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ جانچ کی جائیں گی۔ اس دو روزہ سیرو سروے میں ہر ضلع سے 400 نمونے لئے جائیں گے۔ جس میں 12 دیہی کلسٹرز ، 8 شہری کلسٹرز ہیں، جہاں دیہی علاقوں سے 240 نمونے لئے جائیں گے، جبکہ 160 سیمپل شہری علاقوں سے لئے جائیں گے۔

گروگرام کے سی ایم او ڈاکٹر وریندر یادو نے بتایا کہ اس بار ہونے والے سیرو سروے میں 60 فیصد دیہی آبادی کو کور کیا جائے گا اور 40 فیصد شہری آبادی کو کور کیا جائے گا۔ اس بار ہونے والے سیرو سروے کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے لئے تیسری لہر سے پہلے سیرو سروے کروانا بہت فائدہ مند ہوگا۔ اس سے پہلے کیے گئے سیرو سروے میں بچوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

وہیں سیرو سروے کروانے والی ٹیم میں آشا ورکر یا اے این ایم ورکر یا صحت کارکنان ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک ٹیم میں ایک لیبارٹری ٹیکنیشن اور ایک میڈیکل آفیسر یعنی تین افراد موجود ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس میں زیادہ تر بچے انفکشن ہونے کا خدشہ ہے۔

لہذا اب بچوں کا نمونہ بھی سیرو سروے کے ذریعے لیا جائے گا تاکہ محکمہ صحت پہلے ہی اس سیرو سروے کے ذریعے جان سکیں گے کہ بچوں میں کورونا انفیکشن کو کیسے روکا جائے اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

سیرو سروے کیا ہے؟

سیرو سروے کی مدد سے پتہ چلا کہ کتنے لوگ کورونا انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں اور اس سے کتنے افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔ یہ سیرولوجی ٹیسٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں اس شخص کے باڈی میں کسی خاص انفیکشن کے خلاف پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس سے آبادی کا کتنا فیصد متاثر ہوا ہے۔

دوسرا اس گروپ میں وائرس کے زیادہ علامت پائے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سروے کو باقی سے مختلف بناتا ہے۔ اس میں یہ معلوم ہوگا کہ شہر کی کتنی آبادی کورونا کی دوسری لہر میں متاثر ہوئی۔ سب سے زیادہ عمر کے کس گروپ یا علاقے کو زیادہ متاثر کیا گیا ہے، یہ بھی منظرعام پر آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.