ETV Bharat / state

ماب لنچنگ: ناصر اور مرسلین کا مقدمہ بھی جمعیۃ علماء لڑے گی

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں ماب لنچنگ کے شکار ہوئے محمد ناصر اور مرسلین کا مقدمہ بھی جمعیۃ علماء لڑے گی۔

ماب لنچنگ کے شکار، ناصر اور مرسلین کا مقدمہ بھی جمعیۃ علماء لڑے گی

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 1:32 PM IST

اس سلسلے میں جمعیۃ علماء گروگرام کے صدر مفتی سلیم احمد قاسمی بنارسی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہر وقت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ لقمان کے مقدمے کے ساتھ ناصر اور مرسلین کے مقدمے کی مضبوطی کے ساتھ پیروی کرے گی۔

مفتی محمد سلیم قاسمی بنارسی نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت سے سخت قانون بنایا جائے۔

غور طلب ہے کہ گروگرام میں عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل لقمان کو بھیڑ نے نشانہ بنایا تھا اور ان کو بری طرح زدو کوب کیا گیا تھا۔

میوات والوں کا یہ درد ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ چند دن بعد ہی لقمان کے گاؤں سے ہی دو نوجوان ناصر اور مرسلین کی بھی ماب لنچنگ کی گئی اور انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا۔

متاثر شخص ناصر نے میڈیا میں بیان دیا کہ فرضی گئو رکشکوں نے ہمیں تین روز تک مسلسل فون کیا اور بھینس فروخت کرنے کا جھانسہ دیا جیسے ہی ہم دونوں بھائی وہاں پہنچے، وہ ہمیں جنگلوں میں لے گئے اور ہمیں زدوکوب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.