ETV Bharat / state

Haryana Govt on AgniPath Scheme: ہریانہ حکومت، سرکاری ملازمتوں میں اگنی ویروں کو ترجیح دے گی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 2:27 PM IST

آنے والے وقت میں فوج میں بھرتی کے لیے سپاہیوں کی عمر کم سے کم پچیس برس ہوگی جس کے لیے اس اسکیم کو لاگو کرنا ضروری ہے۔ اس نئی اسکیم کے تحت 90 روز کے بعد بھرتی ریلیاں شروع کی جائیں گی اور مستقل میں فوج میں بھرتی اسی اسکیم کے تحت ہو گی. ہریانہ حکومت نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمتوں میں اگنی ویروں کو ترجیح دے گی۔ Haryana Govt on AgniPath Scheme

Haryana Govt on AgniPath Scheme
Haryana Govt on AgniPath Scheme

نئی دہلی: ہریانہ حکومت اگنی پتھ اسکیم Agni Path Scheme کے تحت تینوں خدمات میں بھرتی ہونے والے اگنی ویروں کو فوج سے باہر آنے کے بعد ریاست میں سرکاری ملازمتوں میں ترجیح دے گی۔ بدھ کو یہاں ہریانہ بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس اسکیم کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری ملازمتوں میں 75 فیصد اگنی ویروں کو ترجیح دے گی۔ The Haryana government will give preference to Agniveer in government jobs

وزیر اعظم کی طرف سے اگلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ سرکاری نوکریوں کے اعلان سے متعلق ایک سوال پر مسٹر منوہر لال نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہریانہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اور گزشتہ سات سالوں کے دوران، ایک لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئیں، صنعتوں کے ذریعے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ جاب فیئرز جیسے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 ہزار نوجوانوں کو روزگار کی سمت میں بینک قرض اور گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔

ہریانہ کی طرف سے دہلی کو پانی فراہم کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہریانہ دہلی کو مقررہ مقدار میں پانی فراہم کر رہا ہے۔ دہلی حکومت پانی کے موثر استعمال پر کام کرے۔ تاہم ماضی میں بھی ہریانہ نے انسانیت کے نقطہ نظر سے دہلی کو مقررہ مقدار سے زیادہ پانی فراہم کیا ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی مسئلہ پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے ایک وفد نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.