گنگوا نے آج یہاں کہا کہ حکومت نے زرعی آرڈیننس پر دوسال کی روک لگادی ہے۔ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں کسانوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے بھی آرڈیننس کو ملتوی کردیا ہے، لہٰذا تحریک کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ہے اور بات چیت سے تعطل ختم ہوناچاہیے۔ میری کسانوں سے اپیل ہے کہ سردی اور کورونا کے سبب وہ اپنا خیال رکھیں اور کسی بہکاوے میں نہ آئیں۔
سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کے ذریعہ ریاستی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے گنگوا نے کہا کہ کانگریس لیڈر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور بحث اور گفتگو سے بچ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے انہیں بات چیت کے لئے مدعوکیا لیکن وہ ایوان سے واک آوٹ کرجاتے ہیں اور افواہ پھیلارہے ہیں۔ وہ آئیں اور اس موضوع پر بحث کریں انہیں پوراموقع دیا جائے گا۔حصار کے بس اڈے کے مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس اڈے کو پیچھے کی سائیڈ سے کھولنے کے مطالبہ پر غورکیا جائے گا اور متعلقہ فریقوں سے بات چیت کرکے مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔یواین آئی۔