ETV Bharat / state

گروگرام: یکم جولائی سے مال کھولنے کی اجازت - مال کھولنے کی اجازت

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ حکومت کے احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے ان پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وہیں مال کھلنے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 8:00 بجے تک ہوگا۔

گروگرام: یکم جولائی سے مال کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 8:06 AM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے درمیان یکم جولائی سے ہریانہ کے گروگرام میں مال کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہریانہ حکومت نے احکامات جاری کرتے ہوئے شاپنگ مال آنرز اور دکانداروں کے لئے بھی ہدایات جاری کر دئے ہیں۔

ان لاک -2 یعنی یکم جولائی سے ہریانہ حکومت نے اب گروگرام اور فرید آباد میں شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس کے لئے شاپنگ مال آپریٹر کو 'ایس او پی' کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

گروگرام: یکم جولائی سے مال کھولنے کی اجازت
گروگرام: یکم جولائی سے مال کھولنے کی اجازت

اس آرڈر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ سماجی دوری کو شاپنگ آپریٹرز کو یقینی بنانا ہوگا۔ وہیں مال میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ 65 سال یا اس سے زیادہ اور 10 سال سے کم عمر کے نچوں اور حاملہ خواتین کو مال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مال کے داخلی مقام پر سینیٹائزر اور تھرمل سکیننگ کا بندوبست کرنا ہوگا۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'ایک ہی وقت میں لوگوں کی بڑی تعداد ایک جگہ پر جمع نہیں ہوسکے گی۔'

صرف یہی نہیں بلکہ پارکنگ میں بھی ماسک لازمی ہوگا۔ نیز گاڑی کے اسٹیئرنگ، دروازے کے ہینڈلز اور چابیاں کو بھی سینیٹائز کرنا ہوگا۔

وہیں مال میں معاشرتی دوری کے لئے سرکل بنانے ہوں گے۔ اے سی اور وینٹیلیشن کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اے سی کا درجہ حرارت 24 ° C سے 30 ° C کے درمیان رہے گا اور صرف 50 فیصد لوگ فوڈ کورٹ میں بیٹھ سکیں گے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ ان احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے، ان پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وہیں مال کھلنے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 8:00 بجے تک ہوگا اور اگر ایس او پی پر عمل نہیں کیا گیا تو مالز دوبارہ بند کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہریانہ حکومت نے 8 جون سے گروگرام اور فرید آباد اضلاع کو چھوڑ کر مذہبی مقامات، عوامی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان دونوں اضلاع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے 8 جون سے مالز نہیں کھولے گئے تھے، لیکن اب حکومت نے ان دونوں اضلاع میں بھی یکم جولائی سے مال کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.