ETV Bharat / state

جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل

جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ (JBT recruitment case) میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا پوری ہوگئی ہے۔

جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل
جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 12:13 PM IST

جونیئر بیسک ٹرینڈ (جے بی ٹی) بھرتی گھوٹالے (JBT recruitment case) میں سزا یافتہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ (Om Prakash chautala) کی سزا مکمل ہوگئی ہے۔ تہاڑ جیل انتظامیہ نے اوم پرکاش چوٹالہ کے وکیل کو یہ اطلاع دی۔

بتایا گیا ہے کہ کل رات ان کی سزا پوری ہوگئی ہے۔ تاہم کچھ کاغذی کارروائی باقی ہے۔ اسے مکمل ہوتے ہی سرکاری طور پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل
جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل

واضح رہے کہ 'سال 2013 میں سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو جے بی ٹی بھرتی گھوٹالے میں 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔'

واضح رہے کہ سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق، جے بی ٹی اساتذہ کی بھرتی سال 1999-2000 میں ہریانہ میں آئی این ایل ڈی (INLD) حکومت کے قیام کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ چوٹالہ حکومت نے ایس ایس سی سے بھرتیوں کا حق خود لیا اور اس کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوم پرکاش چوٹالہ کی 1.94کروڑ کی املاک ضبط

چارج شیٹ کے مطابق، اوم پرکاش چوٹالہ اور اجے چوٹالہ نے 3206 جونیئر بیسک ٹرینڈ (جے بی ٹی) اساتذہ کی تقرری میں جعلی دستاویزات استعمال کیے۔

بتا دیں کہ 'اوم پرکاش چوٹالہ پانچ مرتبہ (1970، 1990، 1993، 1996 اور 2000 میں) ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.