سدھارتھ وششٹھ کی آخری رسومات چنڈی گڑھ میں ادا کی گئی ہے۔
آخری رسومات میں ان کی اہلیہ آرتی سنگھ کے علاوہ ملیٹری آفسرز اور مقامی سیاسی رہنما موجود تھے۔
بھارتی فضائیہ نے فضائیہ اعلی افسران، سول انتظامیہ اور مقامی عوام کی بڑی تعداد میں گن سلامی پیش کی۔
اس دوران بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیں وکرانت سہراوت کی آخری رسومات ہریانہ کے جھججر ضلع کے بدھانی گاؤں میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کھٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت مہلوک کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپئے رقم اور اہل خانہ کے ایک فراد کو سرکاری نوکری دے گی۔
بڈگام ضلع میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں اسکاڈرن لیڈر سدھارتھ وششٹھ اور سارجنٹ وکرانت سہراوت کے علاوہ دیپک پانڈے، اسکاڈرن لیڈر ابھنیناد مانڈوگانے، فلائٹ انجیئر وشال کمار پانڈے کی موت ہوگئی تھی۔