ETV Bharat / state

راہل قتل معاملہ: بی جے پی رہنما نے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی - چودھری طاہر حسین ایڈووکیٹ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں راہل خان کے قتل معاملے میں بی جے پی رہنما چودھری ذاکر حسین نے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

راہل قتل معاملہ: بی جے پی رہنما نے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی

author img

By

Published : May 29, 2021, 11:01 AM IST

بی جے پی رہنما و سابق رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین کے صاحبزادے چودھری طاہر حسین ایڈووکیٹ نے مرحوم راہل خان کے گھر والوں سے ملاقات کی۔

گزشتہ 26 مئی کو مرادباس گاؤں کے رہائشی راہل خان کو گاؤں میں ہی نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

جس کے بعد بی جے پی رہنما طاہر حسین ایڈووکیٹ نے اس دردناک قتل پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مرحوم راہل خان کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جلد ہی مجرم پولیس کی گرفت میں ہوں گے اور مرحوم راہل کو انصاف ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حادثے کے وقت سے ہی مسلسل اس معاملے پر ایس پی نوح اور دیگر پولیس اہلکاروں سے رابطہ میں ہیں۔

اس سے قبل نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے بھی مرحوم راہل کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ راہل خان کے اہل خانہ کو آفتاب احمد نے بھی انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.