ریاست ہریانہ کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں ایک بیان میں انل وج نے کہا ہے کہ 'راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پٹرول بم ہیں'۔
ریاستی وزیر داخلہ انیل وج جو اپنے متنازع بیانات کے لیے ہمیشہ زیر بحث رہتے ہیں، کانگریس قائدین کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ اس بار ان کا نشانہ راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی رہے ہیں۔
دراصل ان دنوں کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے مغربی یوپی میں دورے جاری ہیں، جس پر ہریانہ کے وزیر داخلہ نے زبانی حملہ کیا ہے اور ان دونوں کو پیٹرول بم قرار دیا ہے۔
مذید پڑھیں: شہریت ترمیمی قانون: سیاسی رہنماؤں کے خلاف شکایت درج
وج نے کہا ہے کہ 'دونوں بھائی بہن پیٹرول بم بن کر گھوم رہے ہیں۔ جس سے لوگوں کو محفوظ رکھنا چاہئے، کیوں کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں آگ لگا دیتے ہیں'۔
وج نے سونیا گاندھی پر بھی تنقید کی
واضح رہے کہ اس سے قبل سونیا گاندھی کے بارے میں وزیر داخلہ انیل وج نے ایک بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے سونیا گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اٹلی سے آکر بھارت کی شہریت لے سکتی ہے تو پھر دوسرے ممالک کے ہندوؤں اور سکھوں کو شہریت کیوں نہیں دی جاسکتی ہے۔
'قانون توڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'
ایک سوال کے جواب میں انیل وج نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کو مظاہروں میں کوئی پریشانی نہیں ہے ، لیکن اگر کوئی شخص قانون توڑتا ہے تو وہ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔