ETV Bharat / state

میوات کے ایک گاؤں میں کروڑوں کا گھوٹالہ

ہریانہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کو روکنے کے لاکھ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن یہ سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

میوات کے ایک گاؤں میں کروڑوں کا گھوٹالہ
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 8:23 PM IST

بدعنوانی اور کرپشن کا تازہ نوح ضلع میں پونہانہ تحصیل کے گاؤں مبارکپور میں سامنے آیا ہے جہاں گاؤں والوں نے سرپنچ اور افسران پر کروڑوں روپئے ہڑھنے کا الزام لگایا ہے۔

میوات کے ایک گاؤں میں کروڑوں کا گھوٹالہ

طارق، دھرمویر، زبیر کے علاوہ دیگر مقامی شہریوں نے سرپنج پر ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن کا الزام لگایا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے یہاں کی زمین کو منی سکرٹریٹ کے لیے حاصل کیا گیا اور اس کے لیے ایک کروڑ اڑتیس لاکھ روپے گاؤں کے کھاتے میں ڈپوزٹ کیا گیا تھا لیکن سرپنچ نے اعلی افسران کے ساتھ ملکر اس رقم کو غبن کرلیا ہے۔

گاؤں والوں نے سات لاکھ مین چوپال کے نام سے، ساڑھے چار لاکھ نالیوں کے نام پر، دو لاکھ لائٹوں کے نام پر اسی طرح الگ الگ اسکیموں کے تحت سرپنچ پر غبن کا الزام لگایا ہے۔

قبل ازیں مقامی شہریوں نے کرپشن کی جانچ کیلئے بی ڈی پی او اور ڈی سی مطالبہ کیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اگر سرپنچ کے خلاف مناسب کاروائی نہ کئے جانے کی صورت میں غیرمعینہ احتجاج کیا جائے گا اور مسئلہ کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت نے سرپنچ امر سنگھ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

Intro:

Body:ریاستی حکومت بھلے ہی ترقیاتی کاموں میں کرپشن کو روکنے کا لاکھ دعوے کرتی ہو۔ لیکن حکومت کے یہ سارے دعوے سرپنچوں اور افسران کی ملی بھگت کے چلتے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ جس کے چلتے حکومت کا سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ بھی ڈھکوسلہ ثابت ہو رہا ہے۔ بدعنوانی اور کرپشن کا تازہ ترین معاملہ ریاست ہریانہ کے نوح ضلع کی پونہانہ تحصیل کے گاؤں مبارکپور میں سامنے آیا ہے۔ جہاں پر گاؤں والوں نے سرپنچ پر افسران کے ساتھ مل کر کر ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ مبارکپور گاؤں کے طارق،دھرمویر،زبیر،صوبیدار سمیت کئی درجن بھر لوگوں کا الزام ہے کہ سرپنچ نے گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر محض چونا لگایا ہے۔ان کا کہنا کہ ہماری کئی سال پہلے گاؤں کی زمین منی سیکرٹریٹ کے لئے اکوائر کی گئی تھی۔جس میں ایک کروڑ اڑتیس لاکھ روپے گاؤں کے کھاتے میں فکس ڈپوزٹ کیا گیا تھا۔ لیکن سرپنچ نے اعلی افسران سے ملی بھگت کر کے اس بڑی رقم کو غبن کرلیا ہے۔ سات لاکھ گاؤں کی مین چوپال کے نام سے،ساڑھے چار لاکھ نالیوں کے نام پر دو لاکھ لائٹوں کے نام پر اسی طرح الگ الگ اسکیموں کے تحت سرپنچ پر غبن کر نے کے سنگین الزام لگائے ہیں۔ غور طلب ہے کی کی گاؤں والوں نے کرپشن کی جانچ کیلئے بی ڈی پی او (بلاک ڈیولپمنٹ پنچایت آفیسر)سے لیکر ڈی سی تک مطالبہ کیا لیکن کوئی سنوائی نہیں کی گئی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اگر سرپنچ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو منی سیکرٹریٹ پر غیرمعینہ احتجاج کیا جائے گا۔اور سنٹرل انفارمیشن کمیشن پر اپیل کی جائے گی۔ گاؤں کے سرپنچ امر سنگھ سے جب ای ٹی وی بھارت نے بات کرنے کی کوشش تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ بائٹ محمد طارق مبارکپور رہائشی دھرمویر مبارکپور رہائشی محمد زبیر مبارکپور رہائشی صوبیدار سابق فوجی،مبارکپور رہائشی

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.