ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے ضلع مجسٹریٹ پنکج نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کے ذریعے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور جو ضابطے بنائے گئے ہیں ان کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اگر لوگ اپنے آپ کو محفوظ رکھیں گے تو پورا ضلع اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے لوگ صبح 7 بجے سے شام کے 7 بجے تک اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ دکانوں پر سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دکاندار بھی جفت طاق کے فارمولے کے مطابق ہی اپنی دکانوں کو کھولیں۔ اگر کسی کو لگے کہ اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو فوری طور پر جانچ کرائیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔