ETV Bharat / state

Polio Campaign ہریانہ کے چھ اضلاع میں 18 ستمبر کو پولیو مہم

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 3:21 PM IST

ہریانہ کے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جی انوپما نے کہا کہ ریاست کے چھ اضلاع میں 18 ستمبر کو 13 لاکھ 43 ہزار بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جائیں گی۔ انہوں نے سبھی متعلقہ سول سرجن کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع میں پولیو بوتھ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکے۔ Polio Campaign

Etv Bharat
Etv Bharat

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جی انوپما نے کہا کہ ریاست کے کیتھل، فرید آباد، گروگرام، جھجر، میوات اور سونی پت سمیت چھ اضلاع میں ذیلی قومی پولیو مہم کے تحت 18 ستمبر کو 13 لاکھ 43 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کی خوراکیں پلائی جائیں گی۔ اس کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔Polio Campaign

آج یہاں ریاستی سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے انوپما نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کی خوراک سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اس کے لیے ہمیں پوری طرح چوکنا رہنا ہوگا اور کچی آبادیوں، اینٹوں کے بھٹوں، پولٹری فارمز، اسٹون کرشر، تعمیراتی مقامات کے ساتھ ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں غریب خاندانوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ کیتھل، فرید آباد، گروگرام، جھجر، میوات اور سونی پت کے سول سرجن بھی ورچول میٹنگ میں شامل ہوئے۔

انہوں نے متعلقہ سول سرجن کو ہدایت کی کہ وہ اضلاع میں پولیو بوتھ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد کرکے موبائل اور ٹرانزٹ ٹیموں میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ آئی ای سی کی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack On Polio Team پاکستان پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کا قتل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.