ETV Bharat / state

پھوگاٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں عرضی - حصار کورٹ

عدالت نے کووڈ- 19 کی وجہ سے سونالی پھوگاٹ کو ضمانت دی تھی۔

پھوگاٹ کی ضمانت منسوخ کرنےعدالت میں عرضی

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 8:18 PM IST

ہریانہ کے ضلع حصارمیں سرکاری افسر کے ساتھ مار پیٹ اور ان کی تذلیل کیے جانے کے معاملے میں بی جے پی کی خاتون رہنما اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے اب مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری سلطان سنگھ کے وکیل مہیندر سنگھ نین نے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔

عرضی میں وکیل نے سونالی پھوگاٹ پر گواہوں کو دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ سونالی پھوگاٹ نے گزشتہ 5 جون کو گاؤں بالسمند کی اناج منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری سلطان سنگھ کو چپل سے پیٹا تھا۔ سکریٹری سلطان سنگھ کی شکایت پر درج اس معاملے میں پولیس نے 17 جون کو سونالی پھوگاٹ کو گرفتار کیا تھا اور اسی دن ان کو ضمانت مل گئی تھی۔ اب شکایت کنندہ سلطان سنگھ کے وکیل مہیندر سنگھ نین ضمانت خارج کرانے کے لئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔

نین نے سونالی کے کی جانب سے 21 جون کو سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کی ایک سی ڈی بھی عدالت میں پیش کی ۔ اس میں وکیل کی جانب سے گواہوں کو ڈرانے کی بات کہی گئی ہے۔درخواست موصول ہونے پر عدالت نے اس پر اگلی سماعت کے لئے یکم جولائی کی تاریخ دی ہے۔ اسی دن سلطان سنگھ کی تھپڑ چپل سے پٹائی کے معاملے میں فرد جرم پربھی بحث ہونی ہے۔ بی جے پی رہنما اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری کے مابین بالسمند منڈی میں5 جون کو جھگڑا ہو گیا تھا ۔ سونالی پھوگاٹ نے سلطان سنگھ کو تھپڑ مارا اور چپل سے پٹائی کی تھی۔ اس معاملے میں آئی جی نے ایس آئی ٹی تشکیل دی۔ ایس آئی ٹی نے سلطان سنگھ کی شکایت کی جانچ مکمل کی اور سونالی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا ۔ عدالت نے کووڈ- 19 کی وجہ سے سونالی کو ضمانت دے دی۔

شکایت کنندہ سلطان سنگھ کے وکیل مہندر سنگھ نین نے جمعہ کے روز ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) کی عدالت میں ضمانت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.