ETV Bharat / state

پی ایم کیئر فنڈ سے نوح ضلع میں آکسیجن پلانٹ لگے گا - اردو نیوز نوح

ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر دهيریندر کھڑگٹا نے بتایا کہ ضلع کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک نیا پی ایس اے آکسیجن پلانٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس سے جلد ہی آکسیجن کا حصول ممکن ہوگا۔ اس پلانٹ سے آنے والے وقت میں ہر روز تقریباً ڈیڑھ ٹن آکسیجن حاصل کی جا سکتے گی۔

oxygen plant will set up from pm cares fund in nuh district
پی ایم کیئر فنڈ سے نوح ضلع میں آکسیجن پلانٹ لگے گا
author img

By

Published : May 7, 2021, 12:18 PM IST

ڈپٹی کمشنر دهيریندر کھڑگٹا نے بتایا کہ پورے بھارت میں پی ایم کیئر فنڈ سے 551 آکسیجن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن میں سے ایک پلانٹ نوح ضلع میں لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس کے لیے باقاعدہ این ایچ اے آئی کے ڈائریکٹر سریش کمار اور ان کی ٹیم نے العافيہ اسپتال مانڈی کھیڑا میں آکسیجن پلانٹ کے لیے جگہ کا معائنہ بھی کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جون کے پہلے ہفتہ سے آکسیجن کی پیداوار شروع ہونے کی قوی امیدیں ہیں۔ این ایچ آئی اے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس پلانٹ سے ضلع کو روزانہ ڈیڑھ ٹن آکسیجن گیس مل سکے گی۔ جو کم سے کم سو مریضوں کے علاج کے لیے کافی ہوگی۔

اس سے آنے والے وقت میں آکسیجن بیڈ کی تعداد بڑھ سکے گی اور اس پلانٹ سے سیدھا مانڈی کھیڑا اسپتال میں کنکشن دیا جائے گا۔ اس سے ہسپتال میں مزید مریضوں کی دیکھ بھال اچھے طریقے سے ہوسکے گی۔

ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران سے میٹنگ کے بعد سریش کمار نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتہ تک یہ پلانٹ کام شروع کرنے کی حالت میں آ جائے گا، ایسی قوی امیدیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑائی گئیں، 46 گرفتار

پلانٹ سے نا صرف نوح بلکہ آس پاس کے علاقوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس پلانٹ سے متعلق جتنی بھی کوشش کی جارہی ہے وہ جلد سے جلد پوری کر لی جائیں۔ اس سے کورونا وبا میں ضلع کے لوگوں کو جلد سے جلد راحت مل سکے گی۔ پورے پلانٹ کے کام کو لے کر آکسیجن کی پیداوار تک کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد سے جلد ضلع کے لوگوں کو اس پلانٹ سے آکسیجن مل سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.