گوہلا کے رکن پارلیمان اور جے جے پی پارٹی کے نائب رہنما ایشور سنگھ نے ایک خط کے ذریعہ ہریانہ اسمبلی اسپیکر کو آگاہ کیا ہے۔ ایشور سنگھ نے کہا کہ آج پوری ریاست ہریانہ اور قوم کورونا نامی انفیکشن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی سطح پر اس خوفناک بیماری کو شکست دینے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں جن نائک جنتا پارٹی حکومت اور ریاست کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہریانہ جے جے پی کے تمام اراکین اسمبلی اس خوفناک وبا پر قابو پانے کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ 'چیف منسٹر کورونا ریلیف فنڈ' میں دیں۔
جے جے پی قانون ساز پارٹی کے نائب رہنما نے ہریانہ اسمبلی اسپیکر کو مطلع کرتے ہوئے زور دیا کہ جے جے پی کے تمام اراکین اسمبلی کو "چیف منسٹر کورونا ریلیف فنڈ" کو ایک ماہ کی تنخواہ کورونا کی وبا کے خلاف لڑنے کے لیے دینا چاہیئے۔