ETV Bharat / state

حکومت کی علظ پالیسوں کے سبب عوام کا احتجاج: ابھے سنگھ چوٹالہ

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 6:23 PM IST

انڈین نیشنل لوک دل کے جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ نے آج ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے اناج منڈی میں واقع انیلو دفتر میں مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوے کارکنان سے خطاب کیا۔

ابھے سنگھ چوٹالہ
ابھے سنگھ چوٹالہ

ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے زرعی قوانین کی وجہ سے کسان ابھی بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔تاہم بی جے پی رہنما جشن منانے میں مصروف ہیں۔ لیکن وقت آنے پر ملک کی عوام بی جے پی سے حساب ضرور لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی انتخابات کے وقت عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی ہے ۔کسانوں ،مزدوروں،تاجروں اور نوجوانوں میں بی جے پی کے خلاف زبردست غم و غصہ ہے۔

ابھے سنگھ چوٹالہ

کارکنان کی میٹنگ میں موجود سینکڑوں مرد و خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میوات خطہ ان کا کنبہ ہے ۔ پہلے ہی ان کے والد اوم پرکاش چوٹالہ اور دادا چودھری دیوی لال نے میوات کے لئے بہت سے کام کئے تھے۔

اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنان سے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے ضلعی سطح ، بلاک سطح کے ساتھ ساتھ گاؤں کی سطح اور وارڈ سطح پر بھی کام کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک طرف بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔وہیں دوسری جانب مرکز اور ریاست کی پارٹی جشن منا رہی ہے۔

ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ انڈین نیشنل لوک دل پارٹی ہریانہ میں زبردست تیاری کر رہی ہے۔اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں :'کسان رہنماوں کےخلاف کاروائی غیر آئینی ہے'

اس موقع پر کسان سیل کے ضلعی صدر رنجیت نمبردار ، ایڈوکیٹ محمد طلحہ ، نوح حلقہ صدر ابراہیم پہلوان ، اقبال، یوتھ ضلعی صدر عابد خان ، سروج دیوی اور محترمہ بانو کے علاوہ سیکڑوں کارکنان موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.