ETV Bharat / state

2022World Athletics Championship: سلور میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا خوشی سے سرشار، آبائی گاؤں میں جشن کا ماحول

نیرج نے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ نیرج کے چاندی جیتتے ہی ہریانہ کے پانی پت میں جشن کا ماحول ہے۔ Celebration in Neeraj Chopra's Village

سلور میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا نے کیا کہا؟ پانی پت میں جشن کا ماحول

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 11:27 AM IST

امریکہ کے یوجین میں جاری 18ویں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ Neeraj Chopra clinches historic silver for India

نیرج نے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ نیرج کے چاندی جیتتے ہی ہریانہ کے پانی پت میں جشن کا ماحول ہے۔ نیرج کی اس کامیابی پر ان کے اہل خانہ اور گاؤں والے جشن منا رہے ہیں۔ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں۔ Celebration in Neeraj Chopra's Village

نیرج چوپڑا کے میڈل جیتنے پر پانی پت میں جشن کا ماحول

کھنڈرا گاؤں میں صبح جیسے ہی میچ شروع ہوا تو گاؤں کا ہر آدمی ایل ای ڈی پر میچ دیکھتا نظر آیا۔ ڈپٹی کمشنر سشیل سروان بھی موقع پر پہنچے اور جشن میں شرکت کی۔ نیرج کے والد ستیش کمار نے اپنے بیٹے کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ 'انہیں ابھی ملک کے لیے گولڈ بھی لانا ہے۔ نیرج 2003 میں انجو بوبی جارج کے بعد عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جارج نے لمبی چھلانگ میں بھارت کو کانسی کا تمغہ دلایا تھا۔ Neeraj Chopra family celebration in Panipat

نیرج کی ماں سروج دیوی نے کہا کہ 'وہ بہت خوش ہیں۔ 15 دن پہلے میرے بیٹے سے بات ہوئی تھی۔ اس دوران وہ سخت محنت میں مصروف تھا۔ اب بیٹے کو اس کی محنت کا پھل مل گیا۔ ہمیں یقین تھا کہ وہ اس ایونٹ میں تمغہ جیتیں گے۔ چاہے وہ چاندی ہو یا سونا۔ یہ کافی خوشی کی بات ہے۔ وہیں سروج دیوی نے بیٹے کی شادی کی بات پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔ ابھی وہ اپنا کھیل جاری رکھے گا۔ بیٹے کی جیت پر نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ وہ امریکہ سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کی پسندیدہ ڈش چُرما کھلائیں گی۔'

سلور میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا نے کہا کہ 'ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اگلے سال دوبارہ ورلڈ چیمپئن شپ ہے، اس میں ہم اس سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے حکومت سمیت کھیلوں کے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔' Neeraj Chopra statement after winning the silver medal

سلور میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا نے کیا کہا

یہ بھی پڑھیں: World Athletics Championships 2022: عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے جیتا سلور میڈل

ڈپٹی کمشنر سشیل سروان نے کہا کہ 'نیرج نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ملک کو ان پر فخر ہے۔ نیرج چوپڑا ہندوستان کے بہترین اسپورٹس پرسن ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میرے دوست کے بیٹے نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں چاہوں گا کہ وہ مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.