چنڈی گڑھ: ہریانہ میں سرکاری محکموں میں بدعنوانی کے خلاف شروع کی گئی مہم میں ریاستی ویجیلنس بیورو نے سال 2022 کے دوران بدعنوانی سے متعلق 246 معاملے درج کرکے 120 گرفتاریاں کیں اور اس دوران 6 کروڑ روپے کی نقدی بھی ضبط کی۔Over 120 arrested over Corruption Charges in 2022
بیورو کے ڈائریکٹر جنرل شتروجیت کپور نے کہا کہ بیورو کی ٹیموں نے سال 2022 میں 170 چھاپے مارے اور موقع پر تلاشی کے دوران 62170230 روپے برآمد کئے۔ سال کے دوران 27 گزٹیڈ افسران، 166 نان گزیٹڈ افسران اور 27 پرائیویٹ افراد سمیت مجموعی طور پر 193 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کی بنیادی توجہ کلرک، پٹواری، لائن مین، پولیس اہلکار وغیرہ جیسے جونیئر لیول کے ملازمین سے لے کر سینئر رینک پر توجہ مرکوز رہی جہاں اکثرمنظم کرپشن کا ریکیٹ چلتا ہے۔
کپور کے مطابق، وزیر اعلیٰ منوہر لال نے بیورو کے مختلف اقدامات کو منظوری دی ہے، جس میں سرکاری افسران کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے والے شکایتیں درج کرانے والے متاثرہ لوگوں کو 'ٹریپ منی' فراہم کرنے کے لیے ایک ریوالونگ فنڈ کا قیام بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ شکایت کنندگان کو اب اپنی جیب سے رشوت کی رقم کا بندوبست کرنے کے لئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ حکومت نے بیورو میں 809 اضافی آسامیوں پر بھرتی، معلومات کے افشاء کو روکنے کے لیے آزاد گواہوں کی تقرری کے نظام میں تبدیلی، چھ ڈویژنل ویجیلنس بیورو کی تشکیل وغیرہ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، سال 2023-2024 کے لیے ہریانہ میں چوکسی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: PFI Conspiracy Case این آئی اے نے کیرالہ، کرناٹک میں تین مقامات پر چھاپے مارے
یو این آئی