ETV Bharat / state

کل ہند قرآن کریم کے مسابقہ میں محمد فہیم اول - میوات کی خبریں

تلاوت قرآن پاک کے کل ہند مسابقہ میں اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کو آل انڈیا امامس کونسل ہریانہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 1:22 PM IST

گزشتہ ماہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر دہلی اور ایران کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام کل ہند مسابقہ منعقد کیا گیا تھا جس میں ریاست ہریانہ کے خطے میوات کے رہنے والے محمد فہیم بن شبیر نے اول مقام حاصل کیا۔

اس حوالے سے مولانا احمد ندوی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے بھتیجے محمد فہیم نے قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ حدر میں میوات کے کُہُکبان گاؤں کے رہنے والے محمد خالد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور کل ملا کر میوات سے چار طلبا نے پوزیشن حاصل کی ہیں۔

کل ہند قرآن کریم کے مسابقہ میں محمد فہیم اول

محمد فہیم کے والد قاری شبیر احمد نے بتایا کہ 'ہمیں بے انتہا خوشی ہے کہ میرے بچے نے ملکی سطح پر قرآن مقدس کی تلاوت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے'۔

آل انڈیا امامس کونسل ہریانہ کے صدر مفتی تعریف سلیم ندوی نے کہا کہ 'یہ فخر کی بات ہے کہ محمد فہیم نے یہ کامیابی حاصل کی۔ اب نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو بین الاقوامی سطح پر ایران میں منعقد ہونے والے مسابقہ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.