حال ہی میں مذکورہ تنظیموں کی جانب سے مزید پیش قدمی کی گئی اور 24 بچوں کو منتخب کرکے انہیں چیمپیئن اسٹوڈنٹ کا خطاب دیا گیا، جس میں 12 لڑکے اور 12 لڑکیاں شامل ہیں۔
اس معاملے میں گڑ گاؤں کے پروفیشنل کوچ نوح بیڈمنٹن ہال میں طلباء کو کوچنگ دیتے ہیں، یہ کوچ مہینے کے ہر دوسرے سنیچر کو آتے ہیں، جب کہ روزانہ مقامی کوچ انہیں بیڈ منٹن کی کوچنگ دیتے ہیں۔
حکومت کے اس قدم کے بعد کھیل میں سدھار کے ساتھ ساتھ اب اس محنت کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں اور اس برس ضلعی سطح پر طلباء نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
میوات کے طلبا کی کھیلوں میں دلچسپی کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یونیکس سنرائز اور ایس آر ایف فاؤنڈیشن نے بیڈمنٹن کے تئیں علاقے میں روح پھونک دی ہے۔