آفتاب احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہم آزادی فضأ میں سانس لیتے ہیں وہ انہیں بہادر مجاہدین آزادی کی قربانی کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک اور ملک کے لوگوں کی خاطر اپنی جانوں کو بھی قربان کر دیا۔
رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ 'میوات خطے میں بھی لوگوں نے جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا آج انہیں یاد کرنے کا دن ہے۔ ہمیں عزم کرتے ہیں کہ جو ہمارے آباؤ اجداد نے ملک و ملت کی تعمیر کا خواب دیکھا تھا اسے ہم پورا کریں گے'۔