ETV Bharat / state

میوات: بی جے پی دفتر کے سامنے زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش - نوح ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں زرعی قوانین کے ایک سال مکمل ہونے پر بی جے پی دفتر کے باہر کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ کسانوں کی متعدد تنظیمیں مرکزی حکومت کے خلاف گذشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ متحدہ بھارتیہ کسان مورچہ کی ہدایات کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع میں کسانوں نے احتجاج کیا ہے۔

زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کی
زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کی
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 6:03 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف قومی دارالحکومت دہلی کے سرحدوں پر کسانوں کی متعدد تنظیمیں گذشتہ کئی ماہ سے احتجاج کررہی ہیں۔ مذکورہ قوانین کے ایک سال مکمل ہونے پر آج ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بی جے پی دفتر کے سامنے کسانوں نے احتجاج کیا۔ اور زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کیں ۔

زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کی

واضح رہے کہ ریاست ہریانہ و راجستھان کے سنہیڑا جیراہیڑا سرحد پر گذشتہ پانچ ماہ سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اور آج کسانوں نے زرعی قوانین کے ایک سال مکمل ہونے پر مذکورہ قوانین کی کاپیاں نذر آتش کیں۔

کسان رہنما رشید احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ قوانین کسانوں کے نسلوں اور فصلوں کو برباد کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔

قانون بننے کے بعد سے ہی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ تاہم حکومت کسانوں کے اس احتجاج نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ تینوں قوانین واپس نہیں لئے جاتے اس وقت تک کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ چاہے اس کے لئے کتنے عرصہ ہی درکار کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایک دن حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہوگی اس موقع پر مفتی سلیم ساکرس، کسان رہنما محمد آزاد، مبارک اٹیرنا سمیت درجنوں سماجی کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.