ETV Bharat / state

نوح: کسان کریڈٹ کارڈ کے لیے پشودھن میلہ جلد

ہریانہ میں ایک کسان کو بغیر کسی ضمانت کے بینکوں سے 16000 تک قرض دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی کسان کو اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہو تو اسے زمین وغیرہ کی ضمانت دینی ہوگی۔

نوح: محکمہ مویشی کی جانب سے کسان کریڈٹ کارڈ کے لیے پشودھن میلے کا انعقاد ہوگا

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 12:47 PM IST

ریاست ہریانہ میں معاشی طور پر سب سےزیادہ پسماندہ ضلع میں مویشی پالنے والوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے محکمہ مویشی نے کسان کریڈٹ کارڈ پشودھن میلہ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر محمد عرفان ویٹرنری سرجن نے بتایا کہ مویشی پالنے والوں کو کے سی سی اسکیم کے بارے میں علم ہونا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ مویشی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسی لئے ان میلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کی طرح پشو کریڈٹ کارڈ جلد بنوائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں گائے ، بھینس، بھیڑ، بکری ، سور ، مرغی وغیرہ شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 بھینسوں پر کسان کو بغیر کسی ضمانت کے بینکوں سے 16000 تک قرض دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی کسان کو اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہو تو اسے زمین وغیرہ کی ضمانت دینی ہوگی۔

مجموعی طور پر اب محکمہ مویشی نے ضلع میں مویشیوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے پہل شروع کردی ہے۔ آنے والے وقت میں ریاستی حکومت کی یہ اسکیم مویشیوں کی پرورش کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔

محکمہ مویشی نے ضلع کے مویشی پالنے والوں سے اپیل کی ہے کہ آنے والی تاریخوں میں مختلف بلاکس میں مویشی پالنے والے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں تک پہنچیں اور اس اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.