ETV Bharat / state

Inauguration of Muhammadiyah Mosque: میوات میں محمدیہ جامع مسجد اہل حدیث کا افتتاح - جامع مسجد کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں

میوات شہر میں جامع مسجد کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے تاہم رمضان المبارک کے مقدس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اصغر علی امام مہدی نے خطبہ جمعہ دے کر جامع مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔Inauguration of Muhammadiyah Mosque

میوات کے نوح شہر میں محمدیہ جامع مسجد اہل حدیث کا افتتاح

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 4:01 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات شہر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کی نگرانی میں جامع مسجد کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اصغر علی امام مہدی نے خطبہ جمعہ دے کر جامع مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

میوات کے نوح شہر میں محمدیہ جامع مسجد اہل حدیث کا افتتاح

انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نوح جیسے مرکزی شہر میں عالیشان مسجد قائم ہونا اللہ کی بہت بڑی مہربانی ہے۔ یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے اور صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے ہاتھوں اللہ نے بڑا کام لیا ہے۔ انہوں نے کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں۔ اللہ رب العزت جنت میں اس شخص کیلئے گھر تعمیر کرے گا جس نے دنیا میں مسجد کا تعمیر کی۔ اس مسجد کی تعمیر میں جن لوگوں نے جو بھی تعاون دیا ہے اسے حقیر نا سمجھیں اللہ رب العالمین اس کا بڑا بدلہ عطا کرے گا۔
غور طلب ہے کہ یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کا صدر دفتر بھی شکراوہ سے منتقل کر کے یہیں پر بنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Masjid One Movement Launched: مسجد کو قوم و ملت کے مسائلِ حل کرنے کا مرکز بنایا جائیگا

مسجد کے افتتاح کے موقع پر صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرحمن سلفی،نائب امیر حافظ داؤد سلفی،نائب ناظم مولانا خورشید محمدی، مولانا سلیم مدنی،مولانا بنیامین مدنی، جامعہ سلفیہ شکراوہ میوات کے استاذ مولانا حبیب الرحمن مولانا شمس الدین ندوی،مولانا نظام الدین سنابلی اور میوات کاروں کے صدر ڈاکٹر اشفاق سمیت متعدد علماء نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.