ETV Bharat / state

نوح: نجی نیوز چینل پر کاروائی کا حکم: ہائی کورٹ - Order to take action on Sudarshan channel within two months

نجی نیوز چینل کے خلاف درج معاملے پر آج پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے نوح ایس پی کو دو ماہ کے اندر کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

نوح: نجی نیوز چینل پر کاروائی کا حکم: ہائی کورٹ

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 10:06 PM IST

Updated : Sep 9, 2020, 10:31 PM IST

ہریانہ: نجی نیوز چینل کے خلاف سلام الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے درج کرائے گئے معاملے پر آج پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے نوح ایس پی کو دو ماہ کے اندر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں نجی نیوز چینل کے ایڈیٹر نے اپنے ٹی وی پروگرام میں نوکرشاہی نظام پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مسلمانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ 'آئی اے ایس اور آئی پی ایس میں مسلمان زیادہ تعداد میں کامیاب ہوکر جہاد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔'

ویڈیو

انہوں نے اسی شو میں جامعہ ملیہ اسلامیہ پر سنگین الزامات بھی عائد کئے تھے۔ جس کے بعد میوات کے متعدد تھانوں میں مذکورہ نیوز چینل کے خلاف شکایت کی گئی تھی جس پر عدالت نے آج سماعت کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل تعلیم حسین نے عدالت سے کہا کہ سیکولرازم اور کثرت میں وحدت اس ملک کا ورثہ ہے۔ جو لوگ اس کے خلاف کام کر رہے ہیں وہ آئین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بھی سیکولر ہیں۔ اس طرح عدالت نے نوح میوات کے ایس پی کو دو ماہ کے اندر اندر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Last Updated : Sep 9, 2020, 10:31 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.