ETV Bharat / state

فرید آباد ۔ بدر پور سرحد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر فرید آباد پولیس نے بدر پور سرحد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 12:28 PM IST

Updated : Dec 2, 2020, 12:58 PM IST

در اصل آج ہریانہ کے ضلع پلول میں کسان مہاپنچایت کا انعقاد کرنے والے ہیں جس کے مد نظر فرید آباد پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔

حالانکہ فرید آباد کے بدر پور بارڈر پر حالات عام دنوں کی طرح ہی ہیں لیکن آج یہاں بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں پلول میں ہونے والی کسانوں کی میٹنگ کو مانا جارہا ہے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہی پولیس انتطامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات

واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے بدر پور سرحد پر ایک بھی پولیس اہلکار تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

بدر پور سرحد کا جائزہ لینے پہنچے ایس پی موجی رام نے بتایا کہ فرید آباد میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں، یہاں کے کسان بہت اچھے ہیں اور وہ سڑک پر نہیں اتریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع فرید آباد پولیس کسی بھی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ فرید آباد بارڈر پر حالات ابھی تک معمول پر ہیں لیکن پولیس انتظامیہ مستعد ہو چکا ہے اور سرحد پر آنے جانے والوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے پولیس انتظامیہ پوری کوشش کر رہا ہے۔

Last Updated : Dec 2, 2020, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.