ریاست ہریانہ کے ضلع پلول محکمہ صحت نے ضلع میں ملیریا ڈینگو سے بچاؤ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ محکمہ صحت نے لوگوں کو ملیریا اور ڈینگو سے بچانے کے بیداری مہم شروع کر دی ہے۔ اس بات کی جانکاری سول سرجن ڈاکٹر براہمدیپ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈینگو اور چکنگنیا کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ملیریا کی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ برس ملیریا کے لیے خاص طور پر خطرناک ہے۔
ضلع میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے کنٹرول کے لیے صحت عامہ کی سرگرمیاں تیار کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ بلدیہ کی طرف سے شہر کے اندر موجود تمام نالوں کی صفائی کی جاری رہی ہیں تاکہ پانی اکٹھا ہونے کی کوئی گنجائش نہ ہو اور کوئی ملیریا مچھر پروان نہ چڑھ سکے۔ بلدیہ اور گرام پنچایتوں کے نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوگنگ مشینیں خریدیں۔ جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے دوائیاں دستیاب کرائی جائیں گی۔
ملیریا سے بچنے کے لیے ضلع کے تمام تالابوں میں گامبوزیا مچھلی چھوڑی جا رہی ہیں۔ گامبوزیا مچھلی مچھروں کے لاروا کھاتی ہیں۔ ہر اتوار کو ڈرائی ڈے کے طور پر منائیں۔ ہر اتوار کو ائیر کولر، پانی کے ٹینک، اوور ہیڈ ٹینک، پھولوں کے برتن، منی پودوں، برڈ باتھ، فریج ٹرے اور دیگر کنٹینرز سے پانی صاف کرنے کے بعد اسے خالی کر دیا جائے۔ لوگوں کو تحفظ کے ذاتی طریقے اپنانے کی ترغیب دی جا رہی ہیں۔