حصار: ہریانہ میں تقریباً 11 دنوں سے جاری صفائی ملازمین کی ہڑتال سنیچر کی شام کو ختم ہونے سے لوگوں کو راحت ملی لیکن حصار، فتح آباد، ہانسی جیسے شہروں میں کچرے کو ٹھکانے لگانا اب ایک چیلنج بن گیا ہے۔ ان شہروں میں ہزاروں ٹن کچڑا جمع ہے جسے ایک ساتھ ہٹانا مشکل ہے۔ صفائی ملازمین کو اس کچڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑے گی۔ تاہم اتوار کے روز صفائی کے کارکنوں نے چھٹی والے دن بھی شہروں میں صفائی کے نظام کو ہموار کرنے کے لیے کام شروع کر دیا۔ Haryana sanitation workers resumed work
اس سے قبل اتوار کے روز میونسپل ایمپلائز یونین کے بینر تلے ملازمین کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد یونین کی حصار یونٹ نے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں ہریانہ میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین کے نائب صدر راجیش باگری نے حکومت کے عہدیداروں اور ملازمین یونین کے درمیان بات چیت کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ہی ہڑتال میں ملازمین کی ہڑتال کو سراہتے ہوئے شہر کی صفائی کے حوالے سے بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Sweepers protest in srinagar: سرینگر میں صفائی ملازمین کا احتجاج
میٹنگ میں ضلع پرمکھ سنیل لاڈو، یونٹ کے سربراہ راجیش باگری اور جنرل سکریٹری بشن سنگھ، فائر بریگیڈ یونین کے سربراہ کشمیری سنگھ اور ان کے ساتھی موجود تھے۔ نائب صدر راجیش باگری نے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے پر ہڑتالی ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ میونسپل ایمپلائز یونین ہریانہ کے نائب صدر راجیش باگری نے کہا کہ یونین اور حکومت کے درمیان بات چیت کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی ہے۔ کارپوریشن میں ملازمین کی میٹنگ کے بعد شہر کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی