ETV Bharat / state

ہریانہ پولیس کی شہریوں کو نامعلوم کال سے ہوشیار رہنے کی ایڈوائزری

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:25 PM IST

ہریانہ پولیس نے شہریوں، خصوصاً ریٹائر ہوئے سرکاری ملازمین کو موبائل فون پر آنے والی نامعلوم کال سے ہوشیار رہنے اور انہیں اپنے بینک کھاتوں سے متعلق کوئی معلومات کسی سے شیئر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

Haryana Police advises citizens to beware of unknown calls
ہریانہ پولیس کی شہریوں کو نامعلوم کال سے ہوشیار رہنے کی ایڈوائزری

ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (لاء اینڈ آرڈر) نودیپ سنگھ ورک نے آج یہاں کہا کہ سائبر جرائم کا ایک نیا چلن سامنے آیا ہے جس میں جعلساز لاک ڈاون پابندیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق سرکاری افسران، ملازمین کو نشانہ بنا کر ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے پیشنری فائدہ کے بہانے انہیں ٹھگنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں سائبر جرائم معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر ورک کے مطابق پولیس معصوم لوگوں کو سائبر جعلسازوں کے جال میں پھنسنے سے بچانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور لوگوں کو ایسی جعلسازی سے ہوشیا راور بیدار بھی کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سائبر جعلساز سب سے پہلے ریٹائر ملازمین کے بارے میں کچھ بنیادی ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں اور پھر سرکاری خزانہ محکمہ کے نام سے اپنے ٹارگیٹ کو فون کرتے ہیں۔اس کے بعد وہ فون پرتاریخ پیدائش،ریٹائر کی تاریخ اور متعلقہ ملازمین کی آخری پوسٹنگ وغیرہ کی صحیح معلومات دے کر ان کا یقین جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔متعلقہ شخص کو اعتماد میں لینے کے بعد ایسے جعلساز پنشن سے متعلق ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کے لیے بینک کھاتہ نمبر،پاس ورڈ اور لین دین کی تفصیل جیسی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں ٹھگنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے آگے بتایا کہ اگر اس طرح کا کوئی فون آتا ہے اور کوئی شخص سائبر ٹھگی کا شکار ہوتا ہے تو اسے اپنی شکایت نزدیکی تھانہ میں فوراً درج کرانی چاہیے۔ کہا کہ حکومت نے سائبر جرائم کم کرنے کے لیے جلد ہی فریدآباد ،روہتک،کرنال،امبالہ،حصار اور ریواڑی میں مزید چھ نئے سائبر تھانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.