ریاست ہریانہ کے ضلع نوح سے پچھلے کئی دنوں سے باہر سے مزدور گزر رہے ہیں اور کافی تعداد میں باہری مزدور میوات ہی میں مزدوری کرنے آئے ہوئے تھے۔ ان کے لیے لوک ڈاؤن میں ضلع انتظامیہ نے ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کو نوڈل ایجنسی مقرر کرتے ہوئے رین بسیروں کا بندوبست کر دیا ہے۔
یہ معلومات آج ڈپٹی کمشنر پنکج زیادہ نے صحافیوں کو دی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان ضرورت مند لوگوں کے لئے مکمل رہنے کھانے کا بندوبست ضلع انتظامیہ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر باہری مزدور اترپردیش ریاست کے رہنے والے ہیں۔ ضلع ریڈ کراس سوسائٹی نے ضلع میں 30 سے زائد جگہوں کا انتخاب کیا ہے۔ مختلف تحصیلوں میں یہ موجود ہیں۔ کل ایسے 77 لوگ ابھی تک ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں ہیں۔
وہیں ڈپٹی کمشنر پنکج نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر کے بیشتر حصے کو سینی ٹائز کیا جاچکا ہے اور اب دیہی علاقوں کو بھی سینی ٹائزکیا جارہا ہے۔