اس موقع پر پارٹی رہنما زاہد حسین نے کہا کہ ہریانہ کی دس سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے اور ہریانہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ تمام سیٹوں پر ایک ہی پارٹی کا قبضہ رہا ہو۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ کام کیا ہے اسی لیے بی جے پی کو عوام نے حمایت دی ہے۔
ہریانہ کے میوات میں کانگریس کا کوئی بھی رہنما میڈیا کے سامنے نہیں آیا۔