ETV Bharat / state

سرکاری امداد یافتہ میڈیکل کالجوں میں تقرری کو منظوری - ہریانہ کے وزیر اعلی

ہریانہ کے وزیر اعلی نے اعلان کیا ہے کے کووڈ 19 کے پیش نظر ریاست کے سرکاری امداد یافتہ کالجوں میں ڈاکٹروں اور اہلکاروں کی تقرری کی جائے۔

manohar lal khattar
manohar lal khattar
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 3:11 PM IST

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ’کووِڈ-19‘ وباکے پیش نظر ریاست کے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ میڈیکل کاجوں میں ڈاکٹروں اور دیگر اہلکاروں کو کم از کم تین ماہ کی مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری کو منظوری دی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا 'ریاستی حکومت نے پی جی آئی ایم ایس - روہتک، بھگت پھول سنگھ میڈیکل کالج - خان پور کلاں، شہید حسن خان میواتی سرکاری میڈیکل کالج-نلہر، کپلنا چاؤلا گورنمنٹ میڈیکل کالج-کرنال اور مہاراجہ اگرسین میڈیکل کالج-اگروہا میں نئی لیبارٹریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان لیبارٹریز کو 24 گھنٹے چلانے کے لیے وزیر اعلیٰ نے ریسرچ سائنٹسٹ(میڈیکل)، ریسرچ سائنسٹسٹ (نان میڈیکل)، ریسرچ اسسٹنٹ، لیب ٹیکنیشین، ڈاٹا انٹری آپریٹر اور ملٹی ٹاسک ورکر کی تقرری کو منظوری دی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دنیا بھر میں اب تک کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی 27 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 918 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.