ETV Bharat / state

ہریانہ حکومت الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے والوں کوسبسڈی دے گی

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:47 PM IST

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فضا میں آکسیجن کی وافر مقدار ہونا ضروری ہے لیکن آلودگی کی وجہ سے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بڑھ رہی ہے۔

Manohar Lal Khattar
وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں ای گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت آغاز میں ای وہیکلز خریدنے والوں کو سبسڈی دے گی۔ حکومت نے مقررہ مدت سے پرانی گاڑیوں کو این سی آر ریجن میں بند کرنے کے لیے وہیکل اسکریپ پالیسی بھی بنائی ہے۔

وزیراعلیٰ آج 'ورلڈ کار فری ڈے' کے موقع پر یہاں سول سیکرٹریٹ میں ای گاڑیوں پر آگاہی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔ لوگوں نے گاڑیوں کو اسٹیٹس سمبل سمجھ لیا ہے جس کی وجہ سے گھر اوردفتر قریب ہوتے ہوئے بھی ملازمین اور افسران گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے 'ورلڈ کار فری ڈے' کے موقع پر لوگوں کو کار پولین سسٹم اختیار کرنے یا قریبی جگہ کے لئے پیدل یا سائیکل سے جانے کے لئے عہد کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فضا میں آکسیجن کی وافر مقدار ہونا ضروری ہے لیکن آلودگی کی وجہ سے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ ریاست میں آکسیجن لگانےکو فرو غ دیا جارہا ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے تقریباتین کروڑ پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ طلباء کو شجرکاری کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرگینک کاشت سے کسان لاکھوں کما رہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ آلودگی کو کم کرنے کی سمت میں اقدامات کرتے ہوئے اب تک گروگرام میں سی این جی بسوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی تھی، لیکن اب وہاں بھی ای بسیں اور ای آٹو چلانے پر زور دیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.