ETV Bharat / state

'ہریانہ حکومت اسکول، کالج کھولنے کے لیے تیار'

ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گجر نے کہا ہے کہ حکومت اسکول و کالج کھولنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور اسے صرف مرکزی حکومت کے اشارے کا انتظار ہے۔

haryana government ready to open schools and colleges
ہریانہ حکومت اسکول، کالج کھولنے کے لیے تیار
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 6:51 PM IST

ریاست ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گجر نے حصار میں بھارتی فوج کے ماتحت کام کرنے والے ہارس بریڈنگ اسٹڈ میں محکمہ جنگلات کی طرف سے منعقدہ ایک خصوصی شجرکاری مہم میں بطور مہمان خصوصی آئے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کی طرف سے اسکول کالج کھولنے کی ہدایت آئی تو ریاستی حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں اور ایک ہفتہ میں ہی اسکول کالج کھول دیے جائیں گے۔

فلمساز سندیپ سنگھ کے ساتھ گجرات حکومت نے 177 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا: کانگریس

وزیر تعلیم نے دعوی کیا کہ ریاست کی آن لائن تعلیم میں کافی اچھی کارکردگی چل رہی ہے اور کہا کہ پھر بھی آف لائن کلاسز کا مقابلہ نہیں ہے۔ اس لیے حکومت اسکول کالج کھولنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف مرکزی حکومت کی گائیڈلائن کا انتظار ہے۔

مسٹر گجر نے اسکولوں میں فیس کے معاملے پر کہا کہ وہ والدین کے ساتھ ہیں اور حکومت پہلے ہی اسکولوں سے کہہ چکی ہے کہ وہ بچوں سے صرف ٹیوشن فیس لیں۔ حکومت کی ہدایت کے بعد پرائیویٹ اسکول منتظمین عدالت میں چلے گئے اور حکومت نے عدالت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی عرضی دائر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.