میوات کے بڑکلی چوک پر جے جے یی کے ضلعی سطح کے سبھی سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں سماجی تنظیم میوات آر ٹی آئی منچ کے ذمہ داروں سمیت دیگر سماجی کارکنان کورونا واریئرز کے طور پر اعزاز دیا گیا۔
اس موقع پر جن نائک جنتا پارٹی کے ضلع صدر طیب حسین گھاسیڑیا نے کہا کہ 'ریاست میں میں جے جے پی گٹھ بندھن کی حکومت کورونا نامی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے،کوئی بھوکا پیاسا نہ رہے اس کے لیے نائب وزیراعلی دشینت چوٹالہ نے خاص ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'نائب وزیراعلی کی ہدایات کے مطابق کورونا واریئرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پروگرام رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ مسلسل غریبوں کی مدد کرتے رہیں۔
طیب حسین نے بالخصوص میوات آر ٹی آئی منچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم نے لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی غیر معمولی مدد کی ہے۔
جے جے پی رہنما سابق وزیر اور سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد نے کہا کہ 'جن نائک جنتا پارٹی کے کارکنان میوات کے ہر علاقے میں غریبوں، مزدوروں اور راہگیروں کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں اس کے علاوہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد کرنے والے کورونا واریئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر بی ایل او شیو رام، رام چندر، عبد الغنی، مبارک اٹیرنا، مولوی ارشاد جلال پور، صابر جلال پور سمیت آرٹی آئی منچ کے صدر راج الدین جنگ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
جن نائک جنتا پارٹی کے رہنماؤں میں ضلع صدر طیب حسین گھاسیڑیا، سابق وزیر آزاد محمد، سینیئر لیڈر بدرالدین اڈبر، ناصر حسین اڈبر، انسو ضلع صدر شاکر سالاہیڑی، ترجمان راہل جین موجود رہے۔