کنور سنجے سنگھ کو بی جے پی کا ٹکٹ نوح اسمبلی حلقہ سے ہمیشہ ملتا آیا ہے لیکن اس بار وہ سوہنا تاؤڈو حلقہ اسمبلی سے دعوے داری پیش کر رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی میں واقع لی میریڈین ہوٹل دہلی میں کنور سنجے سنگھ سے بات چیت کی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی ہریانہ میں 75 نہیں 80 سیٹ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ٹکٹ سوہنا اسمبلی حلقہ سے کنفرم ہے۔ لیکن حتمی اعلان تو ابھی ہونا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کر سکتی ہے جبکہ بی جے پی کے ٹکٹوں کا اعلان آج متوقع ہے۔ بی جے پی کو کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ ٹکٹوں کا اعلان کرنا تھا لیکن پریس کانفرنس دو بار ملتوی کر دی گئی۔ اب بی جے پی ای میل کے ذریعے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ بی ایس پی نے 41 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اور جے جے پی نے بھی 7 امیدواروں اور 15 امیدواروں کی دو فہرست جاری کر چکی ہے۔