ETV Bharat / state

Husband Kills Wife شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے کئی ٹکڑے کیے، ملزم گرفتار - شوہر نے بیوی کے کئی ٹکڑے کئے

ضلع گروگرام میں جتیندر نام کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کیے اور بعد میں لاش کو جلانے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم شوہر نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ Husband arrested for killing wife

شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے کئی ٹکڑے کئے

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 7:34 AM IST

Updated : Apr 28, 2023, 7:55 AM IST

گروگرام: ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کرکے لاش کے کئی ٹکڑے کیے۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مانیسر علاقے کے ایک گاؤں میں 21 اپریل کو ایک خاتون کی آدھی جلی ہوئی لاش ملی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسے کہیں اور قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کا سر غائب تھا اور اس کے ہاتھ کٹے ہوئے تھے۔

گروگرام پولیس کمشنر کلا رام چندرن نے کہا کہ ملزم جتیندر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات جمعہ کو شیئر کی جائیں گی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق جتیندر گاندھی نگر کا رہنے والا ہے اور مانیسر علاقہ میں کرائے پر رہتا تھا۔ کوکڈولہ گاؤں کے رہنے والے امید سنگھ کے کھیت میں بنے دو کمروں میں سے ایک سے ایک خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق امید سنگھ نے پچگاؤں چوک سے کسن گاؤں کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے آٹھ ایکڑ زمین لیز پر لی تھی۔

مزید پڑھیں: Husband Killed Wife بڈگام میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

امید سنگھ نے بتایا کہ میرے پڑوسی نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ اس نے میرے کھیت کے ایک کمرے سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا۔ جب میں کھیت میں گیا تو کمرے میں آدھا جلا ہوا دھڑ ملا اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کو اپنی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھڑ ایک 30 سالہ خاتون کا تھا۔ خاتون کے دونوں کٹے ہوئے ہاتھ اتوار کو ملے تھے اور اس کا سر بدھ کی شام کھرکیڈولا علاقے سے ملا تھا۔ امید سنگھ کی شکایت پر مانیسر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) اور 201 (ثبوت کو دبانے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2023, 7:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.