دراصل جس جگہ کو کالج تعمیر کرنے کے لیے منظور کیا گیا تھا، اس زمین پر محکمہ جنگلات اور میونسپل کارپوریشن آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
محکمہ جنگلات نے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ زمین کے ٹکڑے کو اپنا بتایا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن اس جگہ کو اپنا بتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے ہی اس زمین کو کالج کی تعمیر کے لیے تجویز کیا تھا لیکن کالج کی تعمیر سے ٹھیک پہلے محکمہ جنگلات نے اس میں مداخلت کی ہے۔
محکمہ کی دلیل ہے کہ کالج بنانے کے لیے متعلقہ محکمے نے محکمہ جنگلات سے این او سی نہیں لی ہے۔ اسی وجہ سے یہ معاملہ سرد خانے میں چلا گیا۔ وہی فیروزپور جھرکا میں کالج کی تعمیر میں رکاوٹ سے علاقے کے لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔
واضح رہے کہ تین مہینے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کی سرزمین سے ایک پروگرام کے دوران دس ایکڑ زمین پر فروزپور، جھرکا میں بننے والے مجوزہ گورنمنٹ کالج کا سنگ بنیاد ڈیجیٹل لانچنگ کے ذریعے رکھا تھا۔
اس بات کا علاقے کے لوگوں کو جیسے ہی پتہ چلا تو علاقے کے نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا تھا لیکن کالج کی تعمیر نہ ہونے سے لوگوں میں خاصی ناراضگی نظر آ رہی ہے۔