شروعات میں نوح میوات اور آس پاس کے اضلاع میں کورونا وائرس کے متعدد پازیٹیو کیسز سامنے آئے، لیکن محکمہ صحت بالخصوص کووِڈ اسپتال شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرس نے کافی محنت کر اس بیماری پر قابو پایا ہے۔
نوح سمیت آس پاس کے اضلاع بھی ریڈ زون سے نکل کر آرینج زون میں شامل ہو چکے ہیں۔ اسی کے مد نظر جن نائک جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج پہنچ کر ڈاکٹرس پر پھول برسا کر ان کی ستائش کی اور سبھی ڈاکٹرس کی حوصلہ افزائی و ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے اپیل کی ہے۔
اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر امیت نے بتایا کہ ایک وقت میں شہید حسن کا میواتی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے 106 مریض ہو گئے تھے لیکن فی الوقت سبھی کی محنت سے اب یہاں محض سات لوگ زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح سب کا تعاون جاری رہا تھا تو ہم لوگ 17 مئی تک گرین زون میں شامل ہوجائیں گے۔
نوڈل آفیسر ڈاکٹر کپل مشرا نے کہا کہ ہمارے سبھی ڈاکٹرس نے سخت محنت کی ہے اور خوشی کی بات ہے کہ ہمیں اپنی محنت میں لوگوں کا تعاون رہا ہے۔ حکومت کا بھی تعاون رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ تعاون آگے بھی جاری رہے گا۔
جن نائک جنتا پارٹی کے ضلع صدر طیب حسین گھاسیڑیا نے نے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ڈاکٹر جنگجو ہیں جو میوات کی عوام کے لیے اپنی جان داؤں پر لگائے ہوئے ہیں، یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ڈاکٹروں کا احترام کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد نے میوات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکقومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھر میں رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
اس موقع پر پر نوح حلقہ صدر آس محمد، فیروز پور حلقہ صدر شمس الدین گومل، اِنسو ضلع صدر شاکر حسین، اقلیتی سیل کے صدر جان محمد امیت جے جے پی کے متعدد سیاسی رہنما موجود رہے۔