ETV Bharat / state

پانچ فرانسیسی رفائل طیاروں کی آج امبالا ایئر بیس پر لینڈنگ - انڈین ایئر فورس

فرانس کے پانچ رفائل طیاروں کی پہلی کھیپ آج بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے لئے امبالا پہنچے گی۔

first batch of five rafale aircraft to arrive in ambala today
بھارتی فضائیہ
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:07 AM IST

فرانس سے رفائل جیٹ طیاروں کا پہلا دستہ روانہ ہوچکا ہے اور آج دوپہر پانچ رفائل طیارہ بھارت پہنچے گا۔ یہ ہریانہ کے امبالا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرے گا۔

ویڈیو

انڈین ایئر فورس کے ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ فرانس سے آنے والے پانچ رفائل جنگی طیاروں کے حصول کے لئے آج امبالا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ یہ رفائل طیارے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ہوائی اڈے سے صبح 11 بجے کے قریب روانہ ہوں گے اور دوپہر دو بجے تک امبالا پہنچیں گے۔

امبالا ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق 'رفائل جیٹ طیاروں کی آمد کو آسان بنانے کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ موسمی تبدیلی سے متعلق بھی جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔ تاکہ طیاروں کی لینڈنگ کے موقع پر کوئی پریشانی نہ ہو'۔

شہر میں رفائل لڑاکا طیارے کے لینڈنگ کے پیش نظر امبالا ایئربیس کے قریب چار علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

امبالا کے ڈی ایس پی ٹریفک منیش سہگل نے کہا کہ 'انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ لینڈنگ کے دوران چھتوں پر جمع ہونے اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے'۔

انتظامیہ نے دھول کوٹ، بلدیو نگر، گرنالہ اور پنجوکھرا جیسے مقامات سے ائیر فورس اسٹیشن کی تصاویر پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈی ایس پی امبالا کے رام کمار نے بتایا کہ 'امبالا کینٹ کے علاقے کو 'نون ڈرون ایریا' بنا دیا گیا ہے کیونکہ یہ ایک حساس زون ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'نو فوٹو گرافی' کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

پولیس افسران نے اعلانات بھی کیے اور مقامی باشندوں کو چھتوں پر جمع نہ ہونے اور بدھ کی صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان فوٹو گرافی نہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ جنگی طیاروں کو فرانس سے ہیمر میزائلوں سے لیس کرکے ان کی صلاحیتوں کو مزید بڑھا رہی ہے۔

مسلح افواج کو ہنگامی اختیارات کے تحت 60 سے 70 کلومیٹر کے حدود میں کسی بھی قسم کے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیمر اسٹینڈ آف میزائلز کے حکم پر کارروائی کی جارہی ہے۔

ایک بار جب ہوائی جہازوں کے امبالا میں لینڈنگ ہوجائے گی تو گروپ کے کیپٹن ہرکیرت سنگھ کی سربراہی میں پائلٹ ایئر چیف سے ملاقات کریں گے اور ان کی پرواز اور تربیت کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی ڈاسالٹ ایوی ایشن کمپنی سے بھارت نے 23 ستمبر 2016 کو سب سے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ جس میں 60 رافیل جیٹ طیاروں کو 60،000 کروڑ سے زائد رقم میں خریداری کی بات کہی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.