ETV Bharat / state

حصار: زراعت بل کے خلاف کسانوں کا چکا جام

ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں کسانوں کی طرف سے زراعت بل کے خلاف احتجاج کیے جارہے ہیں اور کسانوں نے اس درمیان ریاست کے متعدد مقامات پر چکا جام کر رکھا ہے۔

farmer's protest: agitators block roads in hisar  haryana
حصار میں زراعت بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:23 PM IST

زراعت بل کے خلاف مختلف کسان تنظیموں کے ہریانہ چکا جام کی اپیل پر کسانوں نے آج حصار میں گاؤں بالسمند میں حصار-بھادرا روڈ، گاؤں سرسود-بچپڑی میں حصار-چنڈی گڑھ روڈ، گاؤں میڑ میں دہلی قومی شاہراہ، گاؤں باس میں بھیوانی چنڈی گڑھ پر کئی گھنٹوں تک جام لگائے رکھا۔

farmer's protest: agitators block roads in hisar  haryana
حصار میں زراعت بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج

ہندوستانی کسان سبھا کے ضلعی صدر ببلو سہراوت کی قیادت میں یہاں کے اور آس پاس کے علاقے کے گاؤں کے کسانوں نے راماین ٹول پلازا پر بڑی تعداد میں پہنچ کر مرکز اور ریاست کی بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

اس دوران پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد تھے۔ اس دوران ہانسی سے اناج منڈی آڑھتی ایسوسی ایشن، سرو ویاپار منڈل جیسی تنظیموں سے جڑے آڑھتی، کاروباری بھی حمایت کے لیے پہنچے۔

کسان رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ان کالے قانونوں کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.